لبنان میں تیل پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
لبنانی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں تیل پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی لبنان میں واقع عکار کے العبدہ علاقے میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ عراق لبنان تیل پائپ لائن میں ہوا جس کی وجہ سے کئی مقامات پر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔
ابھی تک دھماکے کی وجوہات یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
تیل کی پائپ لائن میں دھماکہ اور آتشزدگی کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے کہ لبنان میں حالیہ چند ماہ کے دوران بموں کے کئی بڑے اور خوفناک دھماکے ہو چکے ہيں۔