مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستانی سینیٹ کے سربراہ صادق سنجرانی اور پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسد قیصر کے نام اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے شہر کراچي میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ ،پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا چیلنج قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس ناسور کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ میں امریکہ کا اصلی اور بنیادی کردار ہے ہمیں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔