پاک و ہند کشیدگی پروازوں کی آمد و رفت معطل
پاک و ہند کے مابین کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک میں پروازوں کی آمد و رفت معطل ہوئی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی اور شمال مغربی فضائی حدود آج رات 12 بجے تک بند رہیں گی جبکہ پاکستانی فضائی حدود جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے اور اس کا آغاز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو چکا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی بحالی کے بعد دو پروازیں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کی گئیں۔
پاکستان کےساتھ سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کےمدنظر جموں کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب کے جن ایئرپورٹوں پر شہری پروازیں معطل کردی گئی تھیں وہ اب بحال کردی گئی ہیں ۔
شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ان ایئرپورٹوں کے لیے شہری پروازوں کے لیے جاری فضائی حدود کی پابندی کانوٹس واپس لے لیا گیا ہے ۔
اس سے قبل پائلٹوں کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اگلے احکامات تک پتھوراگڑھ، امرتسر، پٹھان کوٹ، سری نگر، جموں، لیہ، شملہ، کانگڑا اور کلومنالی ایئرپورٹوں پر بھی فضائی ممنوعہ حدود کی وجہ سے فضائی خدمات کو بند کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ پاک و ہند کی کشیدگی کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظردونوں ممالک نے فضائی آپریشن معطل کیا