یورپ

پیرس کے تاریخی چرچ میں خوفناک آتشزدگی

پیرس کے ساڑھے آٹھ سوسال قدیم اور تاریخی نوٹر ڈیم چرچ میں خوفناک آتشزدگی سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پیرس سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ ساڑھے آٹھ سوسال قدیم کلیسا میں لگنے والی آگ نے چھت، ناقوس اور مینار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
اس خوفناک آتشزدگی کے سبب صدیوں پرانے اس چرچ کو شدید نقصان پہنچا۔
نوٹر ڈیم چرچ میں لگنے والی آگ کو ہزاروں فرانسیسی شہری اور سیاح قریب کی گلیوں سے دیکھتے رہے۔ آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور نو گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابوپایاگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ چرچ میں سالانہ مرمت اور آرایش کا کام جاری تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فرانسیسی صدر میکرون نے اس تاریخی چرچ میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ میکرون نے اس واقعے کے بعد یلو ویسٹ کے معاملے پر اپنی تقریر کو بھی منسوخ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button