ایرانمشرق وسطی

کابل دہشت گردانہ حملے کی عالمی سطح پر مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کابل میں وحدت اسلامی پارٹی کے بانی شہید عبد العلی مزاری کی برسی کے اجتماع پر وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس وحشیانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان، افغان عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔
کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے بھی ایک بیان جاری کرکے اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اس حملے میں زخمی ہونے والوں کے لئے جلد سے جلد شفایابی کی آرزو کے ساتھ جان بحق ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ہے۔
ایرانی سفارتخانے نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ افغان عوام کے دشمن اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے افغانستان کی قومی یک جہتی کو درہم برہم کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے ۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی کابل میں وحدت اسلامی پارٹی کے بانی کی برسی کے پروگرام پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے، اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ہے۔ اسی کے ساتھ پاکستانی وزارت خارجہ نے اس حملے میں اعلی افغان عہدیداروں اور سیاستدانوں کے بچ جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد نے ہمیشہ افغانستان کے مسائل اور تنازعات کے سیاسی حل کی حمایت کی ہے اور سبھی افغان فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ تعمیری جذبے کے ساتھ ملک میں امن و آشتی اور ثبات و استحکام کے لئے جد جہد کریں۔
قابل ذکر ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور دیگر افغان رہنماؤں نے بھی اس وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button