اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی فورس نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سردشت کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی گارڈ اور مسلح اسمگلروں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں متعدد اسمگلر ہلاک ہو گئے جبکہ اس جھڑپ میں 3 سکیورٹی جوان بھی شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ موت کے سودا گروں اور دہشتگردوں کے ساتھ سرحدی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک ہزاروں سکیورٹی اہکار شہید و زخمی ہوئے ہیں۔