ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن نے ایران کو 2 لاکھ ڈالرکا امدادی چیک دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ایران کے قونصل جنرل جناب احمد محمدی کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تین کروڑ 15 لاکھ ” 2 لاکھ امریکی ڈالر ” کا امدادی چیک دے دیا۔ اس ضمن میں ایرانی قونصلیٹ میں سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے فیصل ایدھی نے ایرانی ریڈ کریسنٹ کے ذریعہ ایران کے قونصل جنرل کو تین کروڑ 15 لاکھ ( دو لاکھ امریکی ڈالر) کا امدادی چیک دیا جس کی رقم کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔ ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کا بڑا طبی فلاحی ادارہ ہے جس کے پاکستان میں 350 مراکز اور 1800 ایمبولینسز ہیں اور اس فلاحی ادارے میں 6 ہزار افراد کام میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button