فلسطینمشرق وسطی

ایران انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کا حامی رہا ہے

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ تہران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کا حامی رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ صالح عاروری نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں تہران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کا حامی رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی عملی حمایت سب پر آشکار ہے اور ہم ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط اور مستحکم بنانے پر تاکید کرتے ہیں۔ انھوں نے وطن واپسی پر مبنی مظاہروں کا کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کے نتیجے میں قومی یکجہتی سامنے آئی ہے ۔عاروری نے حماس اور حزب اللہ لبنان کے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ہماری ملاقات کا سلسلہ پیہم جاری رہتا ہے۔ سید حسن نصر اللہ فلسطینیوں کے حقیقی، اصلی اور عملی حامی ہیں۔ صالح عاروری نے کہا کہ ہمیں سید حسن نصر اللہ کے ساتھ گہرے تعلقات اور روابط پر فخر حاصل ہے اور فلسطینی عوام کو سید حسن نصر اللہ کی ہمہ گير حمایت حاصل ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button