امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

کرونا وائرس کے خلاف مہم پر رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے اظہار تشکر

رہبرانقلاب اسلامی نے کورونا بیماری کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے ملک کے وزیر صحت، ان کے ساتھیوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے سبھی افراد کی کوششوں کی تعریف کی۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے میڈیکل سائنس اکیڈمی کے سربراہ علی رضا مرندی سے ملاقات کے دوران وزیر صحت، ان کے ساتھیوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے سبھی عملے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ انتہائی قابل قدر زحمتیں معاشرے میں میڈیکل اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے طبقے کے مقام و مرتبے کو مزید اوپر لے جائیں گی۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ وزارت صحت اور اس سے وابستہ سبھی اداروں کے ذریعے جو کوششیں کی جارہی ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آج کی یہ ملاقات اسی غرض سے انجام پائی ہے کہ ذاتی طور پر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے افراد کا شکریہ ادا کروں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button