ایشیاپاکستانہندوستان

کشیدگی میں کمی کے بعد پاک ہند سفیروں کی اپنے سفارتخانوں میں واپسی

پاکستان اور ہندوستان کے ہائی کمشنرز اسلام آباد اور نئی دہلی اپنے اپنے ہائی کمیشنوں میں واپس پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں میں دونوں ملکوں کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ ہفتے کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی چلے گئے ہیں۔پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان نے اپنے اپنے ہائی کمشنروں کو صلاح و مشورے کے لیے نئی دہلی اور اسلام آباد طلب کرلیا تھا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کا آغاز چودہ فروری کو اس وقت ہوا تھا جب کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کے چوالیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری جیش محمد گروپ نے قبول تھی -حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستانی علاقے پر حملہ کرکے جیش محمد کے ہیڈکوارٹر کو تباہ اور تین سو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم پاکستان نے ہلاکتوں کی تردید کی تھی۔اس حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان محدود پیمانے پر ہوائی اور زمینی جھڑپیں بھی ہوئی تھیں جن میں متعدد لوگ مارے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button