افغانستانایشیا

افغان صدارتی انتخابات کے دوران 85 ہلاک: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوران 85 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے افغانستان میں گزشتہ ماہ صدارتی انتخاب کے دوران حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں جہاں 85 شہری جاں بحق اور 370 افراد زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان تدامیچی کی رپورٹ کے مطابق حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مشن نے خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ 80 سے زائد افراد طالبان کے براہ راست حملوں کا شکار ہوئے جس کا مقصد 28 ستمبر کے انتخاب کو نشانہ بنانا تھا۔

صدارتی انتخابات کے دوران ہلاکتوں کی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس کے پارلیمانی انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی کیونکہ گزشتہ برس انتخابات کے دوران 226 شہری جاں بحق اور 781 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button