عربیمن

یمن، سعودی عرب کا ایک اور جاسوس ڈرون تباہ

یمنی ذرائع نے سعودی عرب کے ایک اور جاسوس ڈرون طیارے کو فوج اور رضاکار فورس کے ہاتھوں سرنگوں کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے الحدیدہ بندرگاہ کے 16 کیلومیٹر نامی علاقے میں سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔

یمنی فوج نے اس سے پہلے پانچ فروری کو الحدیدہ صوبے کے التحیتا قصبے کے ایک الجبلیہ علاقے میں بھی سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے حال ہی میں کہا تھا کہ یمن کے شدید محاصرے کے باوجود ملک کے دفاعی سسٹم میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے اور یمن کی فوج اور رضاکار فورس اب تک جارح اتحاد کے درجنوں جاسوس طیارے سرنگوں کر چکے ہيں۔

دو ہزار پندرہ سے سعودی اتحاد کی جنگ کا سامنا کر رہے یمنی عوام اور مجاہدین تمام تر اقتصادی، معیشتی اور طبی مشکلات کے باوجود اپنی فوجی و دفاعی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس نے جارح آل سعود کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button