افریقہ

لیبیا میں امریکی فوج کا ہوائی حملہ

لیبیا کے جنوبی علاقے میں امریکی فوج کے ہوائی حملے میں کم سے کم سات افراد مارے گئے ہیں

افریقا میں تعینات امریکا کی دہشت گرد فوج کے کمانڈ آفس افریکام نے ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کی ہے – امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں داعش کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں – افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈ آفس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت سے ہم آہنگی کے بعد کیا گیا ہے – گذشتہ دوہفتے کے دوران لیبیا میں امریکا کا یہ چوتھا ہوائی حملہ ہے – دوہزار گیارہ میں معدوم ڈکٹیٹر قذافی کا تختہ الٹنے کے بعد لیبیا میں امریکا اور نیٹو کی مداخلتیں شروع ہوگئیں جن کے نتیجے میں لیبیا دو حصوں مغربی لیبیا اور مشرقی لیبیا میں تقسیم ہوگیا – لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت ملک کے مغرب میں دارالحکومت طرابلس میں قا‍ ئم ہے جس کو عالمی برادری اور اقوام متحدہ تسلیم کرتی ہے جبکہ ملک کے مشرق میں جنرل خلیفہ حفتر کی کمان میں ایک متوازی حکومت بھی قائم کردی گئی ہے اور اب خلیفہ حفتر کے فوجی گذشتہ چار اپریل سے طرابلس پر حملہ کررہے ہیں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button