فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ہفتے کی شب اعلان کیا کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے دفاعی نظام کی مدد سے دشمن کے چند طیاروں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ جب یمن کے ائیر ڈیفینس یونٹ نے صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنایا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی اور جنگی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔