مشرق وسطییمن

بین الاقوامی اداروں پر یمنی عوام کے قتل عام کا الزام

یمنی عوام نے اقوام متحدہ سے وابستہ خوراک کی عالمی تنظیم پر فاسد غذائیں ارسال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

اس سے قبل یمن کے کسٹم محکمے کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ پر ایسی دواؤں کا پتہ لگائے جانے کی خبر دی جاچکی ہے جو خوراک کے عالمی پروگرام کے تحت یمنی عوام کو ارسال کی گئی تھیں تاہم ان دواؤں کے استعمال کی تاریخ گذر چکی تھی۔یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ یمنی عوام کی امداد کے تحت انھیں فاسد غذائیں یا دوائیں بھیجی گئی ہیں اور یمنی عوام کا اس طرح سے بھی قتل عام کیا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کے اداروں نے اس سلسلے میں تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کیس کا جائزہ لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔یمن کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق یمن کے بیس لاکھ سے زائد بچوں کو صحیح غذا مسیر نہیں ہے جس کی بنا پر چار لاکھ بچوں کو موت کا خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button