آل آئز آن رفح، سوشل میڈیا پر فلسطینی طوفان
گزشتہ دو روز سے جاری ALL EYES ON RAFAH نامی اس کیمپین میں سوشل میڈیا صارفین نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تیار کی گئی رفح کی ایک تصویر کو کروڑوں کی تعداد میں دیکھا اور شیئر کیا اور اب تک گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس کیمپین سے جڑنے والے لوگوں کی تعداد چھتیس میلین سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایران، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی معروف اور نامور شخصیات بھی غزہ کی مظلومیت میں جاری اس کیمپین میں شامل ہو چکی ہیں اور ساتھ ہی دوسروں کو اس کیمپین سے جڑنے کی دعوت بھی دے رہی ہیں۔