المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق جیزان سیکٹر کے علاقے جبل الدود میں یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں جارح سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملوں میں سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں –
ادھر یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران سیکٹر کے علاقے بیرعسکر میں قائم ایک سعودی چیک پوسٹ کو اندرون ملک تیار کیے جانے والے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
اس حملے میں مذکورہ چیک پوسٹ تباہ اور وہاں موجود متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔دوسری جانب ایک یمنی عہدیدار نے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنی آمادگی کا ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے دوہزار فوجی ہماری قید میں ہیں۔
عبدالقادر مرتضی کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے اعلان آمادگی کے باوجود سعودی حکومت اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔