عراقمشرق وسطی

عراق میں پانچویں ارادہ النصرہ کارروائی کامیابی کے ساتھ ختم

عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ارادۃ النصر نامی پانچویں کارروائی کامیابی کے ساتھ انجام پاگئی ہے۔

عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے صوبہ الانبار کے جنوب ، صوبہ کربلا کےشمال اور نجف اشرف کے کچھ حصوں میں دہشت گردوں کے باقی بچے ٹھکانوں کا صفایا کرنے کے لئے ارادہ النصر نامی پانچویں کارروائی شروع کی تھی ۔ اس کارروائی میں عراق کی عوامی رضاکارفورس ، فیڈرل پولیس فورس اور عراقی فضائیہ نے حصہ لیاتھا- الحشدالشعبی نے بھی اپنے بیان میں اعلان کیا ارادہ النصر نامی پانچویں مرحلے کی کارروائی کا مقصد صوبہ کربلا کے شمالی اور صوبہ الانبار کے جنوبی علاقوں کے دیہاتوں میں ممنکہ طور پر روپوش دہشت گردوں کا پتہ لگاکر ان کا قلع قمع کرنا تھا- ارادۃ النصر کارروائی گذشتہ سات جولائی سے شروع ہوئی اور اس کے اب تک پانچ مرحلے کامیابی کے ساتھ انجام پاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button