عربیمن

یمنی فوج کے جوابی حملے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس ن سعودی عرب کے اندر نجران کے محاذ پر بہت سے جارح سعودی اتحاد کے بہت سے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کےجنوبی شہر نجران کے قریب الاجاشر صحرا کے قریب حملہ کرکے جارح سعودی اتحاد کے بہت سے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے نجران کے قریبی علاقے صحرائے البقع میں بھی رشاخہ میں جارح سعودی کے اتحاد کے فوجیوں کے حملے کو بری طرح پسپا کردیا۔ اس کارروائی میں بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے بہت سے فوجی مارے گئے ہیں۔ یمنی فوج نے اسی طرح نجران شہر کے مضافاتی علاقے الشرفہ میں بھی سعودی اتحادی فوجیوں کے حملے کو پسپا کردیا اس حملے میں اگرچہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے بھی شامل تھے لیکن اس کے باجود جارح اتحاد کا حملہ پسپا کردیا گیا۔ دوسری جانب یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں گذشتہ چند روز کے دوران سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں نے بڑے پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ سعودی اتحاد نے الحدیدہ صوبے کے متعدد علاقوں پر میزائلوں اور توپخانوں سے حملہ کیا۔ ان حملوں میں یمنی شہریوں کی املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے چند روز کے دوران الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم سے کم نوے میزائل اور راکٹ فائر کئے۔ اس درمیان صوبہ صنعا کے علاقے الحیمہ میں سعودی اتحاد کے کلسٹر بم کے دھماکے میں ایک یمنی بچہ شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ پہلے سے وہاں موجود یہ کلسٹر بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب اس کے قریب بچے کھیل رہے تھے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ اور جنوبی صوبے الضالع پر دوبار بمباری کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button