عربمشرق وسطییمن

جارح سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں متعدد افراد شہید

یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں ایک بچے سمیت متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی افواج کی کارروائیوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درجنوں فوجیوں کے ہلاک اورزخمی ہونے کی خبر ہے ۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کے رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے تازہ ہوائی حملے اور گولہ باری میں ایک معصوم بچے سمیت کم سے کم تین بےگناہ شہری شھید ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق، سعودی جنگی طیارے نے شمالی یمن کے صوبے عمران کے حرف سفیان نامی علاقے میں ایک کار پر بمباری کردی جس میں دو افراد شھید ہوگئے۔

جارح سعودی اتحاد نے اسی کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، مغربی یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر شدید گولہ باری کی جس میں ایک معصوم بچہ شھید ہو گیا۔

سعودیوں کی اس وحشیانہ گولہ باری میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے رہائشی علاقوں پر فضائی حملے اور گولہ باری کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری رکھا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جارح سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی پیش کش کی ہے جس کا اقوام متحدہ نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئر مین مہدی المشاط نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ اس سے یمن سے زیادہ سعودی عرب کو فائدہ پہنچے گا ۔انھوں نے اسی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو یمن کو بھی سخت ترین جوابی کارروائیوں کا حق حاصل ہوگا۔

سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بھی سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں علب پاس کے قریب جارح اتحاد کے ٹھکانوں پر زلزال ایک نوعیت کے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس میں دسیوں سعودی فوجی ہلاک اور یا زخمی ہوگئے۔

اسی کے ساتھ یمنی اسنائپروں نے بھی جنوبی سعودی عرب میں متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔المسیرہ کے مطابق یمنی اسنائپروں کی فائرنگ میں کم سے کم تین سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button