مشرق وسطییمن

اقوام متحدہ کی نگراں ٹیم کی کارکردگی پر یمن کی تنقید

یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فائربندی کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے ادا نہیں کر رہی ہے۔

صوبہ الحدیدہ کے اسسٹنٹ گورنر علی قشر نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور وہ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر رہا ہے-

اس درمیان الحدیدہ کی بلدیاتی کونسل نے بھی اپنے بیان میں فائربندی کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر واقعات کا نوٹس لیں-

الحدیدہ کی بلدیاتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر فائربندی ناکام ہو جاتی ہے تو اس کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہو گی-

الحدیدہ کی بلدیاتی کونسل نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ شہر اور الحدیدہ بندرگاہ سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا-

یمن سے متعلق امن مذاکرات کا چوتھا دور چھے سے تیرہ دسمبر تک سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہوا تھا جس میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی موجود تھے-

مذاکرات کے دوران یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن سعودی اتحاد فائربندی کے سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button