عربمشرق وسطییمن

یمنی فوج کے حملوں میں دسیوں جارح فوجی ہلاک اور زخمی

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے علاقے ابواب الحدید میں جارح سعودی اتحاد کے اڈے پر یمنی فوج نے حملہ کرکے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
اس حملے میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ساز وسامان بھی تباہ ہوگیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ متعدد جارح فوجی ابواب الحدید میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے ایک اور جنوبی صوبے جیزان میں بھی سعودی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار سبھی جارح فوجی ہلاک ہوگئے۔
علاوہ ازیں جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو گھات لگا کر کئے گئے حملے میں بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یمن کے وزیردفاع میجر جنرل ناصر العاطفی پہلے ہی کہہ چکے ہیں جارح قوتوں کے خلاف جہنم کے دروازے کھول دئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button