مشرق وسطییمن

یمن میں سعودی ڈرون تباہ

المسیره کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جیزان کے سرحدی صوبے میں سعودی ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی ڈرون کو مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی جیزان کے سرحدی علاقے میں کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اپنے مغربی اور عرب اتحادیوں کی حمایت کے سائے میں یمن کو مارچ دوہزار پندرہ سے وحشیانہ اور بہیمانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ اس وقت یمن کو سعودی جنگ کے نتیجے میں شدید طور پر غذائی اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button