یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت انسانی حقوق نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں عظیم اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اتحاد یمن کے 43 ہزار 345شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کا ذمہ دارہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت انسانی حقوق نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور جارحیت میں بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد یمن کے 43 ہزار345 شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کا ذمہ دارہے۔
یمن کی وزارت انسانی حقوق نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے 1700 دنوں میں ہونے والے وسیع پیمانے پر نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور شہری آبادی پر بمباری کے نتیجے میں 80 ہزار بچے نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
یمن کی وزارت انسانی حقوق کے مطابق 24 ملین افراد کو فوری طور پر غذائی اور طبی امداد کی ضرورت ہے ۔ سعودی عرب کے محاصرے کی وجہ سے غذائی اور طبی اشیاء کی درآمد بند ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے محدود پیمانے پر امداد ناکافی ہے۔
یمن کی وزارت انسانی حقوق کے مطابق سعودی عرب کے مظالم کی بنا پر یمن میں 85 فیصد غربت کی لکیر سے نیچے اور 65 فیصد بے روزگآر ہو گئے ہیں۔