مشرق وسطییمن

یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی توپخانوں سے الجبلیہ کے علاقے پر 43 گولے داغے گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محاصرہ شدہ علاقے الدریهمی میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ سعودی جارحین نے الشجن علاقے پر بھی گولہ باری کی ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button