افریقہ

سوڈان میں مظاہرین کا فوجی حکومت کے خلاف سول نافرمانی مہم کا اعلان

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں مظاہرین کے گروہ نے فوجی جنرل کی جانب سے اقتدار سول حکومت کو منتقل نہ کرنے تک قومی سطح پر سول نافرمانی مہم کا اعلان کردیا۔

دارالحکومت خرطوم میں مسلح افواج اور احتجاجی مظاہرین کی جھڑپوں میں 100 سے زائد ہلاکتوں کے بعد احتجاجی گروپ سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن (ایس پی اے) نے سول نافرمانی کا اعلان کیا۔ ایس پی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ سول نافرمانی مہم کا آغاز اتوارسے ہوگا اور سول حکومت کی جانب سے ریاستی ٹی وی پر اقتدار حاصل کرنے تک مہم جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ خرطوم میں مسلح افواج اور احتجاجی مظاہرین کی جھڑپوں سے پورے شہر کی مرکزی شاہراہیں اور چوک تباہ کردی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ 11 اپریل کو سوڈان کی فوج نے ملک میں جاری مظاہروں کے باعث 30 سال سے برسر اقتدار صدر عمر البشیر کو برطرف کرکے گرفتار کرلیا تھا اور اقتدار بھی سنبھال لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button