اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے گزشتہ روز میونیخ امن کانفرنس کے موقع پر اپنے فرانسیسی ہم منصب ژان ایف لودریان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دوجانبہ ، علاقائی اور جوہری معاہدے سے متعلق گفتگو کی۔
محمد جواد ظریف نے یورپ کے جوہری وعدوں پر قائم نہ رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یورپ نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے مسائل کے حل میں مدد نہیں کرے گا اور وعدوں پر عملدرآمد کرنا ہی اس کا واحد راہ حل ہے.
ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح جمعہ کے روز کہا تھا کہ اگر یورپ اپنے وعدوں کے مطابق عمل کرے تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنے جوہری وعدوں کی کمی کے اقدام کو ترک کرے گا۔.
یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ اور ہفتہ کے روز میونیخ امن کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور سربراہوں کے ساتـھ الگ الگ ملاقاتیں کیں