ایشیاپاکستانکشمیر

آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں کا ایل او سی کی جانب احتجاجی مارچ

پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں میڈیا پر عائد پابندی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایل او سی کی جانب مارچ شروع کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرل یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ شروع کردیا۔ موجودہ صورتحال میں لائن آف کنٹرول کی جانب یہ پہلا مارچ ہے جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں کے صحافی شریک ہیں۔ کشمیر میں صحافیوں کو کام نہ کرنے دینے اور اخبارات و نیوز چینلز کی بندش کیخلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات بھی اپنے ساتھ لے کر چکوٹھی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے دھرنا دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button