ایشیادنیایورپ

آستارا بارڈر سے پانچ ہزار دوسو زائرین حسینی ایران میں داخل

روس ، جمہوریہ آذربائیجان اور جارجیا کے پانچ ہزار دو سو زائر حسینی آستارا بارڈر سے ایران پہنچ چکے ہیں

شمالی ایران کے صوبہ آستارا کےگورنر حسن رستم زاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سنیچر تک اربعین حسینی کے پندرہ سو زائر آستارا بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے تھے کہا کہ آج اسی بسوں ، سات مینی بسوں اور پچیس گاڑیوں سے تین ہزار سات سو زائر آستارا پہنچے ہیں اور بارڈر پر نصب موکبوں میں مختصر قیام اور عزاداری و سینہ زنی کرنے کے بعد کربلائے معلی کے لئے روانہ ہوں گے۔

اس سے قبل آستارا بندرگاہ کے سرحدی ضلع کی اربعین کمیٹی کے سربراہ جمشید مہدوی نے بتایا کہ گذشتہ برس بارہ ہزار زائرین اربعین حسینی آستارا بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے تھے اور اس سال ان کی تعداد پندرہ ہزار تک پہنچ جائےگی۔ آستارا بارڈر، سب سے زیادہ رفت و آمد والا ایران کا تیسرا بارڈر ہے اور اس بارڈر سے ہرسال تقریبا آٹھ لاکھ ملکی و غیرملکی مسافر سفرکرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button