المیادین کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی جنگی طیاروں نے اتوار کو یمن کے صوبہ مارب پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں ایک سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک قریب سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔