شاممشرق وسطی

ادلب کے جنوبی مضافات میں سولہ دہشتگردوں کی ہلاکت

ادلب کے جنوبی مضافات میں شامی فوج کی کارروائیوں میں کم سے کم سولہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں

المنار ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جنوبی ادلب کے مضافات میں التمانعہ علاقے کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے توپخانوں اور جنگی طیاروں کا استعمال کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی – شام کی فوج نے ادلب کے مضافاتی علاقے معرہ النعمان میں جبہت النصرہ کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شدید فائرنگ اور حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ اور کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں- شامی فوج نےصوبہ حماہ کے شمالی مضافات میں بڑی مقدار میں تکفیری دہشتگردوں کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھی ضبط کر لئے ہیں- شامی فوج نے گذشتہ دنوں شہر خان شیخون کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی صوبہ حماہ کے شمالی مضافاتی علاقوں کے اسٹریٹیجک مثلث کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا- صوبہ حماہ مغربی شام میں اور ادلب شمالی شام میں واقع ہے اور یہ دونوں ہی علاقے دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے ہیں جہاں ان کے کچھ اڈے اب بھی موجود ہیں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button