فلسطینمشرق وسطی

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، تین فلسطینی زخمی

غرب اردن پر صیہونی فوج کے حملے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خبروں کے مطابق صہیونی فوجیوں نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر بیت الحم پر حملہ اور فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔موقع پر موجود فلسطینی شہریوں نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونیوں کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل سے باز رکھنے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ اہداف کی تکمیل کے لیے فلسطینی علاقوں پر حملے کرتی رہتی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو ہراساں کرنا اور علاقے سے جبری کوچ پر مجبور کرنا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی آباد کاروں کے گروپ نے شمال مغربی نابلس کے گاؤں سبسطیہ میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر حملہ کر کے زیتون کے درختوں کو نذر آتش کردیا ہے۔فلسطنیوں کے گھروں اور فصلوں پر صیہونی آبادکاروں کے حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب صیہونی حکومت نئی کالونی کی تعمیر کی غرض سے فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ اراضی ہتھیانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دسمبر دوہزار سولہ میں قرار داد دو ہزار تین سو چونتیس پاس کر کے فلسطینی علاقوں میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن اسرائیل کی ناجائز حکومت امریکہ کی حمایت سے اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button