ایرانمشرق وسطی

ایرانی قوم اپنے ارادوں سے امریکہ کو شکست دے گی، صدر حسن روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے خلاف دشمنوں کے اقتصادی اور سیاسی دباؤ اور یلغار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نہ کبھی دباؤ کے سامنے جھکی ہے اور نہ ہی کبھی جھکے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز سیاسی کارکنوں کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسلیم ہونا ہمارے دین و ثقافت سے سازگار نہیں ہے۔
ایران کے صدر نے اس سے قبل بھی اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم نے دھونس دھمکی اور منھ زوری کے سامنے پہلے بھی سر تسلیم خم نہیں کیا اور آئندہ بھی نہیں کرے گی، کہا کہ ایرانی قوم اپنے مضبوط ارادوں سے امریکہ کو شکست دے گی۔
امریکہ نے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر دباو ڈالنے والے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے اور ایران پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر باہر نکلنے اور ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا حالانکہ نہ صرف امریکہ میں بلکہ عالمی سطح پر ٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کی گئی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button