شاممشرق وسطی

اسرائیل نے شام کی جانب سے میزائل حملوں کا اعتراف کر لیا

اسرائیل نے شام کی جانب سے کئے جانے والے میزائل حملے کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی ویب سائٹ دبکا کے مطابق شام کی جانب سے داغا جانے والے میزائل پھٹنے سے زبردست دھماکے ہوئے ہیں اور کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی میں خلل واقع ہوا ہے۔
مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق پچھلے چھے ماہ کے دوران شام کی جانب سے داغا جانے والا ایسا دوسرا میزائل ہے جسے اسرائیل کا میزائل ڈیفینس سسٹم گرانے میں ناکام رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ منگل کو شام میں کئی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا تاہم شامی کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹوں نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے پیشتر میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button