عراقمشرق وسطی

عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ

عراق میں الفتح پارلیمانی گروپ کے سربراہ ہادی العامری نے ایک بار پھر عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کے الفتح پارلیمانی گروپ کے سربراہ ہادی العامری نے مشرقی صوبے دیالہ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کو عراق میں کسی بھی صورت میں نہیں رہنا چـاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عراق میں نہ تو امریکا کی زمینی فوج کو دیکھنا چاہتے ہیں اور نہ ہی اس کے کسی ائیر بیس کو برداشت کریں گے۔ انہوں نے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کو بزدل بتایا اور کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کو ختم کرے۔ ہادی العامری اس سے پہلے بھی عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
امریکی فوج جو دوہزار گیارہ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد عراق سے نکلنے کے بعد مجبور ہوگئی تھی دوہزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ بہانے دوبارہ ایک فوجی اتحاد کی شکل میں عراق میں داخل ہوگئی – ان دنوں عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے سوال پر وسیع پیمانے پر سیاسی بحث چھڑگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button