افغانستانایشیا

افغانستان میں شہید مزاری کی برسی کے موقع پر بم دھماکے

افغانستان میں حزب وحدت اسلامی کے شہید رہنما عبدالعلی مزاری کی چوبیسویں برسی کے منعقدہ پروگرام کے مقام کے قریب ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کی بنا پر برسی کا پروگرام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی چوبیسویں برسی سے اس ملک کے چیف ایگزکٹیو عبداللہ عبداللہ اپنا خطاب بیچ میں ہی روک کر، اس وقت چلے گئے جب برسی کے پروگرام کے مقام کے قریب، کئی بم دھماکے ہوئے۔
بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے پر برسی کے پروگرام میں شریک لوگوں میں افراتفری مچ گئی تاہم چیف ایگزکٹیو کے سکنڈ سیکریٹری محمد محقق نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔
بتایا جاتا ہے کہ دس بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے جائے واقعہ پہنچ کر صورتحال قابو میں کرنے کی کوشش کی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے گشت شروع کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button