پاکستانایشیا

بلوچستان میں دہشتگردی 11 کان کن جاں بحق 4 زخمی

پولیس حکام نے ابتدائی طور پر بتایا کہ مسلح دہشتگردوں نے مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغوا کیا اور قریبی پہاڑی علاقوں میں لے گئے جہاں ان پر فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 10 سے زائد کان کن زخمی ہوئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں ڈپی کمشنر بولان مراد کاسی نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 10 کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 کان کن جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی سی کچھی مراد کانسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مچھ کے علاقے گشتری میں پیش آیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کان کنوں کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ سے لانے کے لیے ایمبولینسیں کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ چند عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button