شاممشرق وسطی

امریکہ کی جانب سے شام کا اقتصادی محاصرہ دہشت گردی، ولید المعلم

شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، یورپی یونین اور علاقے کے بعض ملکوں کی جانب سے شامی عوام کا اقتصادی محاصرہ ایک قسم کی دہشت گردی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام کے اقتصادی محاصرے سے شام کی اہم کمپنیوں ور عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغرب شام کی تعمیرنو میں دیگر ملکوں کی سرمایہ کاری کی روک تھام کر کے شام میں جنگ کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ولید المعلم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شامی قوم نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ استقامت اور صبر و تحمل کے میدان میں ایک مثالی قوم واقع ہوئی ہے اور شام میں عنقریب ہی دہشت گردی کے مقابلے میں مکمل فتح کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button