فلسطینمشرق وسطی

امریکہ کی حکومت احمق ہے، فلسطینی وزیر اعظم

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے رام اللہ میں سوشلسٹ بین الاقوامی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی ٹرمپ حکومت کو احمق قرار دیا ہے۔

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی موجودہ ٹرمپ حکومت احمق ہے جو یہ سوچتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر دباؤ ڈال سکتی ہے جبکہ فلسطینی عوام نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی اور ایک فلسطینی مملکت کے قیام سے کم پر کوئی بات قبول ہی نہیں کریں گے۔

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کرنے سے متعلق ٹرمپ حکومت کے اقدام کو فلسطینی عوام سے جبری وصولی جیسا گھٹیا اقدام قرار دیا اور کہا کہ ایک آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل کے لئے جاری کوششوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی مخالفت میں نسل پرستانہ منصوبے کی منظوری کے ذریعے فلسطینیوں کو ہمیشہ ان کے اپنے آبائی وطن میں بھی واپس لوٹنے اور فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کو روکا ہے جبکہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے، مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے صور باہر میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات کو مسمار کئے جانے جیسے جارحانہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات کی طرف بھی اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی فوجی گشتی گاڑی پر پتھر پھینکنے کے الزام میں ایک چار سالہ فلسطینی بچے کو پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے لئے طلب کرنے کے اقدام کے بعد اس بار اسی سلسلے میں ایک چھے سالہ فلسطینی بچے کو طلب کیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیساویہ میں ایک چھے سالہ فلسطینی بچے قیس عبید کے گھرانے کے لئے نوٹس بھیجا ہے جس میں اس گھرانے سے اس چھے سالہ فلسطینی بچے کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔

اس سے قبل اسی علاقے میں اسرائیلی پولیس نے اسرائیل کی فوجی گشتی گاڑی پر پتھر پھینکنے کے الزام میں ایک چار سالہ فلسطینی بچے کو تفتیش کے لئے طلب کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button