دنیامشرق وسطییمن

امریکہ ہمارے میں ملک میں تخریب کاری کر رہا ہے، صدر ونییزویلا

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے حکومت امریکہ کو اپنے ملک کے اندرنی معاملات میں مداخلت اور زرمبادلہ کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔

دارالحکومت کراکاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ امریکہ ان کے ملک میں غیر اخلاقی طور پر مداخلت اور حتی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینیزویلا کی حکومت امریکہ کے مقابلے میں ہرگز پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔وینیزویلا کے صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک اپنے اہم ترین اتحادی کیوبا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے امریکہ پر وینیزویلا اور کیوبا کے تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوششوں کا بھی الزام عائد کیا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ، پابندیوں، محالفین کی حمایت اور حتی وینیزویلا میں بجلی کی سپلامی کے قومی نظام میں تخریب کاری کرکے اس ملک کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button