ایرانعراقمشرق وسطی

انتقام لینا عراقی عوام کا فطری حق ہے: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیر کے روز اپنے بیان میں تاکید کی کہ علاقے میں نا امنی، افراتفری، کشیدگی اور جنگ کی آگ بھڑکانے کا اصل ذمہ دار امریکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج کا عراقی رضاکار فورس کے اڈوں پر حملہ، جس میں متعدد مزاحمت کار شہید اور زخمی ہوئے، عراق کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی رضاکار فورس، اسلامی مزاحمت کی سب سے اصلی اور فداکار فورس ہے اور عراقی عوام نے داعش اور تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے میں اس فورس کی قربانیوں اور جاں فشانیوں کو کبھی بھی فراموش نہيں کیا اور اس کو اپنی سرزمین میں غیر ملکیوں کی موجودگی اور نا امنی سے جاری مقابلے کے لئے نمونہ عمل سمجھتے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ غاصب امریکی فوجیوں کا انخلاء، عراق میں پائدار امن اور استحکام کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔ آئی آر جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یقینی طور پر کوئی بھی آزاد اور خودمختار قوم، اپنے فرزندوں پر غاصبوں کے تسلط کو برداشت نہیں کر سکتی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں آیا ہے کہ غاصب اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کو امریکا کے دہشت گردانہ اقدامات پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہيں ہے کیونکہ ایرانی قوم مزاحمت کے محاذ کے اپنے فرزندوں کی قدر اچھی طرح سمجھتی ہے اور علاقے میں صیہونی حکومت کے خلاف ارادوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button