
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے انڈونیشیا میں سونامی کے قہر اور غم انگیز واقعے میں لوگوں کے جانی نقصان پر اس ملک کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی اور حادثے کا شکار افراد کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اتوار کے روز انڈونیشیا میں سونامی کے قہر میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق و زخمی نیز لاپتہ ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
سونامی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو بائیس سے زائد ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں دیگر افراد زخمی و لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائی بدستور جاری ہے اور نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ زخمیوں کی تعداد بھی سات سو بتائی گئی ہے۔