یمن کی عوامی اور مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے انقلاب کی سالگرہ کے حوالے سے یمنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے یمن کے معاملات میں امریکہ کی بڑھتی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی کی۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سید عبدالملک الحوثی نے 21 ستمبر 2014 میں یمن میں عوامی انقلاب کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس انقلاب کا مقصد یمن کی آزادی و استقلال تھا۔
انہوں نے آزادی اور خود مختاری کو انقلاب کا اعلیٰ ترین ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اہداف سے قبل یمنی عوام استعمار کی سازشوں اور پسماندگی میں گھر کر زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔
انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یمن کے اندر بڑھتی امریکی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اس خیال میں تھے کہ یمن کے عوام امریکی مداخلتوں اور اپنی آزادی اور خود مختاری کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔