ایرانمشرق وسطییورپ

ایرانی آئل ٹینکر کو روکنا غیر قانونی ہے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکر کو روکنا غیر قانونی اور کشیدگی کو ہوا دینے کی خطرناک بدعت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آبنائے جبل الطارق میں برطانوی بحریہ کے ذریعے ایران کے ایک آئیل ٹینکر کو غیر قانونی طریقے سے روک لئے جانے کے اقدام کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت اور برطانیہ کی بحریہ کی جانب سے اس گھناونی کارروائی کے برے نتائج سے انھیں آگاہ کیا گیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی بحریہ کے ذریعے ایران کے آئل ٹینکر کو روکئے جانے اور برطانوی سفیر کو تہران میں وزارت خارجہ میں طلب کرنے کے بعد اسپین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران سے روانہ ہونے والے آئل ٹینکر کو امریکا کے کہنے پر روکا گیا جو غیر قانونی پابندی کا شاخسانہ ہے۔

اسپین کی وزارت خارجہ کے سرپرست جوزف بورل نے جو فیڈریکا موگرینی کی جگہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ بنے ہیں، کہا کہ میڈریڈ اس آئل ٹینکر کو روکے جانے اور اسپین کی ارضی سالمیت پر پڑنے والے اس اقدام کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے-

انہوں نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکر کو جس مقام پر روکا گیا ہے وہ اسپین کی حدود میں آتا ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button