مشرق وسطیدنیاعراقیورپ

عراقی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرديئے

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی ایک عدالت نے اسلام کے مایہ ناز کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

ادھر عراق کے نائب وزیر اعظم بہاء الاعرجی نے عراقی عدالت کے حکم کو عراق کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے قتل کے انتقام کے سلسلے میں یہ پہلا قدم ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے قتل کا کیس عراق کی الرصاصہ عدالت میں چل رہا ہے ۔ جہاں خصوصی عدالت کے جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا ہے ذرائع کے مطابق عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ “اس سنگين جرم میں ملوث دوسرے افراد کی شناخت کے لئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے” ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال بغداد ايئر پورٹ کے قریب امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج نے ڈرون حملہ کے ذریعہ شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو شہید کردیا تھا، شہید سلیمانی عراقی وزير اعظم عادل عبدالمہدی کی دعوت پرعراق کے سرکاری دورے پربغداد پہنچے تھے جہاں ابو مہدی مہندس انھیں لینے کے لئے آئے تھے۔بغداد ايئر پورٹ کے قریب انھیں امریکہ کی دہشت گرد فوج نے ٹرمپ کے حکم پر شہید کردیا جس کے نتیجے میں پورے عالم اسلام میں غم کی لہر جاری ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button