ایرانمشرق وسطی

ایرانی قوم نے گزشتہ سال نئی تاریخ رقم کی: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے آج جمعہ کے روز اپنے نوروز کے پیغام میں نئے سال کے آغاز پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال بڑے افتتاحی منصوبوں اور معیشت میں عروج کا سال ہوگا۔

انہوں نے امریکہ کی سخت ترین پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان کا خیال تھا کہ اتنے سخت دباؤ میں ہمارے عوام ہتھیار ڈال دیں گے لیکن ہماری عظیم قوم نے ان مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ امریکی حکام کی کوشش تھی کہ ایران کو اقتصادی بحران کا شکار کرے لیکن گزشتہ سال کے 9 ماہ میں ایران نے مختلف شعبے سمیت ملک کے معاشی انفراسٹرکچر میں اعلی کامیابیاں حاصل کیں اور افراط زر پر بڑے پیمانے پر قابو پالیا گیا۔

صدر روحانی نے گزشتہ سال کے دوران ایران مخالف پابندیوں اور دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام دباؤ نے ایرانی قوم کو مزید مستحکم بنا دیا ہے اورنیا سال معیشت میں عروج کا سال ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ناکام نہیں ہوئے بلکہ ہم نے امریکی دباؤ کا مقابلہ کیا اور مزاحمت کرکے امریکہ کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کیا اور مقدمہ ہم جیت گئے اور عدالت نے امریکہ کےی سرزنش کی اور ایران عالمی برادری اور تمام عالمی اداروں میں سیاسی طور پرکامیاب ہوا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button