لبنانمشرق وسطی

لبنان کے وزیراعظم مستعفی کابینہ تحلیل

بیروت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم حسان دیاب نے پیر کی شام صدر میشل سے ملاقات اور اپنے استعفی انہیں پیش کردیا۔ وہ آج رات قوم سے نشری خطاب میں اپنی حکومت کے تحلیل کا با ضابطہ اعلان کرنے والے ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیر اعظم کا استعفی آئین کے مطابق ہے تاہم اس معاملے میں بیرونی دباؤ کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
گزشتہ دنوں بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں اور قومی سانحے کے بعد وزیراعظم حسان دیاب کی کابینہ کے چار وزیروں نے یکے بعد دیگرے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا تھا۔
منگل کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر آتش گیر مواد کے ایک گودام میں آگ لگنے کے بعد ایمونیم نائٹریٹ کے ایک بڑے ذخیرے میں دھماکے ہوئے تھے جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق سانحے بیروت میں مرنے والوں کی تعداد دوسو کے قریب اور زخمیوں کی تعداد چھے ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button