ایرانمشرق وسطی

تہران میں ایک کلینک میں گیس سیلنڈر دھماکے میں 19 افراد جاں بحق

تہران کے فائربریگیڈ شعبے کے ترجمان جلال مالکی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت تہران میں سینا اطہر کلینک میں شدید آگ لگنے اور آکسیجن کے سلنڈر سے ہونے والے دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 7 کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ دیگر 7 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

آتشزدگی کے بعد گیس کے سلینڈر میں متعدد دھماکے ہوئے جبکہ 20 افراد کو عمارت سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔

دھماکے اور لگنے والی آگ سے اس 5 منزلہ عمارت کے کچھ حصے تباہ ہوئے۔

ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ آگ کیسے لگی تاہم آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button