فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی نے غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے عرب حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ اور اقوام ان کا خاتمہ کر کے ایک عبرت ناک انجام انکے لئے رقم کریں گی۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق، فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی الفتح کے سیاسی دفتر کے رکن یوسف الحساینہ نے سامراج کے آلہ کار عرب حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم تاریخ اور اپنے عوام کے ذریعے سرنگوں کر دیئے جاؤ گے۔
الحساینہ نے عرب اسرائیل تعلقات کے تناظر میں بحرینی عوام کی جانب سے جاری کئے والے متعدد مذمتی بیانات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام نے گھٹن کے ماحول اور آل خلیفہ حکومت کی تمام تر سرکوبی اور اسکے تشدد پسندانہ اقدامات کے باوجود فلسطین کے ساتھ اپنی پر خلوص وفاداری ثابت کی ہے۔
اس سے قبل فلسطین کی تحریک حماس نے بھی عرب اسرائیل دوستی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عرب حکام نے قبلہ اول بیت المقدس کے غاصب صیہونی ٹولےکے ساتھ اپنے تعلقات استوار کر کے فلسطینی امنگوں کے ساتھ غداری کی ہے۔