ایرانمشرق وسطی

ایران دباؤ میں نہیں آئے گا : جواد ظریف

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف نے امریکی حکام کو نصیحت کی ہے کہ اس وہم کو اپنے ذہن سے نکال دیں کہ ایران ان کے دباؤ میں آسکتا ہے ۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جو نیویارک کے دورے پر ہیں، امریکا کے نیشنل ریڈیو، این پی آر سے انٹرویو میں کہا کہ ایران دباؤ میں کبھی نہیں آئےگا ۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے امریکا کی دشمنی کے مقابلے میں ہمیشہ مزاحمت کی ہے اور یہ مزاحمت آئندہ بھی جاری رہے گی ۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام کو اپنے ذہن سے ایران کو جھکانے میں کامیابی کا گمان نکال دینا چاہئے کیونکہ امریکا ایران کو کبھی نہیں جھکاسکے گا ۔انھوں نے امریکی حکام کی جانب سے، سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملے کے لئے ایران کو مورد الزام قرار دیئے جانے کے بارے میں کہا کہ اس معاملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بے بنیاد الزام سے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یمن نے گزشتہ چودہ ستمبر کو سعودی جارحیت کے جواب میں ابقیق اور خریص میں آرامکو کی تیل کی تنصیبات پر بیک وقت دس ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا ۔اس تباہ کن حملے کے بعد سعودی حکومت اور امریکا نے ایران کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ یہ ڈرون آپریشن یمن نے سعودی جارحیت کے جواب میں انجام دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button